اووربلنگ کی شکایات، ایس ای سمیت متعدد افسرمعطل

لاہور(کرائم رپورٹر)اوور بلنگ کی شکایات پر لیسکو چیف کا نوٹس ،چیف ایگزیکٹو لیسکو نے اوور بلنگ پر ایس ای ناردرن سرکل سمیت متعدد افسران کو معطل کردیا، ایس ای ناردرن سرکل رانا وسیم ، ڈپٹی کمرشل منیجر اقبال انور کو معطل کردیا گیا جبکہ ایکسین کوٹ عبدالمالک قربان علی ،آر او خضر اور ایس ڈی او محمد علی کو بھی معطل کردیا گیا، کوٹ عبدالمالک ڈویڑن کے دو کمرشل اسسٹنٹس بھی معطل کردئے گئے، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ نے اوور بلنگ کی شکایات پر نوٹس لیلیا۔