سرکاری ہسپتالوں کیلئیگرانٹ منظور

 22ارب 23 کروڑ روپے ادویات کے واجبات کی ادائیگی کیلئے دئیے گئے، 7 ارب 41 کروڑ اکائو نٹس میں منتقل 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی کابینہ پنجاب نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 22ارب 23 کروڑ 40 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی ہے۔محکمہ فنانس نے اس مد میں 7.41 ارب روپے کے فنڈز سرکاری ہسپتالوں کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کر دیئے ہیں۔باقی رقم مئی 2025 میں ریلیز کر دی جائے گی۔کل رقم کی تیسری قسط مالی سال 2025 کے ختم ہونے سے پہلے ریلیز کر دی جائے گی۔میو ہسپتال لاہور، جنرل ہسپتال لاہور، سروسز ہسپتال لاہور، چلڈرن ہسپتال لاہور، جناح ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، گنگارام ہسپتال لاہور، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور، نشتر ہسپتال ملتان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور فیملی ہسپتال راولپنڈی سمیت دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کے واجبات ادا کئے جائیں گے۔