سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900روپے کا اضافہ

کراچی(آئی این پی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5900روپے بڑھ کر 3لاکھ 63ہزار 700روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 5059روپے کے اضافے سے 3لاکھ 11ہزار 814روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 59ڈالرز کے اضافے کے بعد 3454ڈالرز فی اونس ہو گئی۔