محسن نقوی ایک بار پھر ایران پہنچ گئے‘وزیرداخلہ سے ملاقات

خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکر گزار ہیں:ایرانی وزیرداخلہ  اسکندر مومنی
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی، جس میں  پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔یرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکر گزار ہیں، پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔محسن نقوی نے کہا کہ  آنے والے وقت میں دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔