بیجنگ: چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے غزہ میں جاری دو سالہ جنگ کو سنگین انسانی المیے کا سبب قرار دیا اور کہا کہ اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔وانگ یی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل-فلسطین تنازع کے حل کے لیے فوری طور پر تین اقدامات کیے جائیں:
غزہ میں فوری اور جامع جنگ بندی
فلسطینی عوام کو اپنے علاقوں پر حکمرانی کی اجازت
دو ریاستی حل کو مضبوطی سے قائم رکھنا
چینی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو دو ریاستی حل کے تحت فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دلانے کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔