ویب ڈیسک: بھارت میں ایک یوٹیوبر کو گوا کے منوہر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق جھوٹی اور خوفناک افواہیں پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق یوٹیوبر اکشے وشیشت نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ایئرپورٹ مردوں کو جلانے کی جگہ پر بنایا گیا ہے اور وہاں ماورائی سرگرمیاں دیکھی جاتی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ طیارے رات میں پرواز کرنے سے گریز کرتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور یوٹیوب چینل کی مقبولیت بڑھانا تھا۔ ملزم کو دہلی کے علاقے دوارکا سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کیمرہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔