روس کا یوکرین کے گائوں بریزووے پر قبضے کا دعوی

 یوکرینی تنصیبات پر بھی حملے، عالمی برادری کی  فوری طور پر فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل 
ماسکو،کیف(آئی این پی )روسی افواج نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں واقع گائو ں بریزووے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔  غیرملکی خبررساںادارے کے مطا بق روسی وزارتِ دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یہ قبضہ ایک منظم فوجی کارروائی کے دوران کیا گیا، جس میں یوکرینی افواج کو پسپا ہونا پڑا۔  وزارتِ دفاع  کے مطابق  روسی افواج نے اس کارروائی کے ساتھ ساتھ یوکرین کی عسکری اورصنعتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا، عالمی برادری نے فوری طور پر فریقین سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔