پاکستان ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے آگے نکل گیا، قومی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا سے آگے نکل گیا، قومی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی

سہ ملکی سیریز میں مسلسل دو فتوحات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

 قومی ٹیم کی رینکنگ میں یہ بہتری سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف کامیابیوں کے بعد سامنے آئی۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، جبکہ آسٹریلیا ایک درجہ نیچے چلا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف 87 رنز سے کامیابی نے پاکستان کی پوزیشن بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کی کامیابی میں انگلینڈ کے خلاف 87 رنز کی فتح اہم رہی۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 302 رنز بنائے، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عارفات منہاس نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز بنانے کے ساتھ 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن نواز نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔