پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلی:انگلش کپتان ہیری بروک

عرفات منہاس نے بہترین بائولنگ کی، ہم شراکت داریاں قائم نہ رکھ سکے،میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ابتدائی شراکت داری کے بعد مزید موثرپارٹنرشپس قائم کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کیخلاف میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ہیری بروک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی تاہم سری لنکا کے خلاف اگلے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ عرفات منہاس نے بہترین باؤلنگ کی، جس سے انگلینڈ کی بیٹنگ پر دبا بڑھا۔ ٹیم کو آئندہ میچز میں ایسے دبا کا سامنا کرنے کے لیے بہتر تیاری کرنا ہوگی۔ وہ پاکستان کی کارکردگی سے حیران نہیں ہوئے کیونکہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، البتہ میچ حیران کن ضرور رہا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے مجموعی طور پر بہترین کھیل پیش کیا۔انگلش کپتان کے مطابق وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ٹیم نے پہلی اننگز میں ہی میچ گنوا دیا تھا۔ انگلینڈ نے ابتدائی مرحلے میں اچھی بالنگ کی، تاہم بیٹنگ میں جلد وکٹیں گرنے سے مشکلات پیدا ہوئیں۔ یہ کھیل کا حصہ ہے اور ٹیم آئندہ میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔