کائلی جینر کی وکٹوریاز سیکرٹ فیشن شو میں پہلی بار شرکت

سفید پروں اور قیمتی ہیروں سے مزین لباس میں ملبوس کائلی نے ریمپ پر گزرتے ہوئے بچوں کی جانب ہاتھ ہلایا
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)امریکی ماڈل اور کاروباری شخصیت کائلی جینر نے وکٹوریاز سیکرٹ فیشن شو میں پہلی بار شرکت کے موقع پر اپنے بچوں کے ساتھ خوبصورت لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ماں کی ذمے داریوں کے ساتھ فیشن کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔29 سالہ کائلی جینر نے معروف فیشن شو کے ریمپ پر 5 کروڑ ڈالرز مالیت کا لباس پہن کر ڈیبیو کیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر اس ہیرے جڑے لباس کی تصاویر اور شو کے دوران بنائی گئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔سفید پروں اور قیمتی ہیروں سے مزین لباس میں ملبوس کائلی نے ریمپ پر گزرتے ہوئے بچوں کی جانب ہاتھ ہلایا، جبکہ ایئر کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکراتے رہے۔ووگ میگزین کے مطابق 5 کروڑ ڈالرز مالیت کے لباس کا وزن تقریبا 4 پائونڈ تھا، جسے 4 ہزار 410 قدرتی ہیروں اور 75.54 قیراط کے زرد ہیرے سے سجایا گیا تھا، اس شاہکار کی تیاری میں 15 ماہر کاریگروں نے 1 ہزار گھنٹے کام کیا۔