پی ٹی آئی ‘ حکومت مذاکرات چند دنوں میں شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگر

اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی چیف وہپ عامر ڈوگر نے آئندہ دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا عندیہ دے دیا۔ایک ٹی وی انٹرویو میں عامر ڈوگر نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔  بانی چیئرمین کی مرضی کے بغیر وزیراعلی کی تبدیلی چاہنے والے 68 ارکان سے متعلق سلمان اکرم راجہ نے سخت موقف اپنایا ہے۔عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اندرونی اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پارلیمانی پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں۔ اپوزیشن لیڈران محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس پر مکمل اعتماد ہے۔ ان دونوں کو بانی چیئرمین کی حمایت حاصل ہے۔ ہمارا فرض ہے ہم ان کے ساتھ چلیں۔انہوں  نے کہا کہ سہیل آفریدی ہی دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئینی اور قانونی وزیر اعلی ہیں۔ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کے اعتماد کے مطابق وزیر اعلی ہیں۔ جو بھی وزیر اعلی بنے گا، وہ بانی چیئرمین کی مرضی کے بغیر نہیں آ سکتا۔