خصوصی عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم دیدیا

علی امین گنڈا پور شراب و اسلحہ برآمدگی کیس  میں پیش نہ ہوئے جس پر وارنٹ جاری کئے گئے
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔کیس کال ہونے کے باوجود علی امین گنڈا پور   عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت  نے مسلسل غیرحاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے ‘کیس کی اگلی سماعت 28 اکتوبر  تک ملتوی کردی گئی