نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں مسلح افراد نے سینٹ میریز کیتھولک اسکول سے 227 افراد کو اغواء کر لیا، جن میں 215 طالبات اور 12 اساتذہ شامل ہیں۔
نائیجیریا کی کرسچن ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اغواء ہونے والوں کی فوری تلاش جاری ہے۔اس واقعے کے بعد نائیجر اور قریبی ریاستوں کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام اسکول بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ نائیجیریا میں ایک ہفتے کے دوران اسکول سے اغواء کا دوسرا واقعہ ہے۔ حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ اغواء شدگان جلد بازیاب ہو سکیں۔