ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان میں پرندوں کیلئے چڑیا مینار تعمیر کیا گیا ہے تاکہ وہ وہاں پناہ لے سکیں اور گھونسلے بنا سکیں، اس منفرد ڈھانچے کی تعمیر میں مٹی اور لکڑی کے استعمال کا قدیم طریقہ اپنایا گیا ہے۔ یہ چڑیا مینار محکمہ جنگلات کی طرف سے شہر کے مرکز میں قریشی مور کے قریب بنایا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس مینار کی تعمیر کا آئیڈیا انھوں نے ایران میں کبوتروں کے ٹاورز سے حاصل کیا، جو صفوی دور میں تعمیر کیے گئے تھے