پشاور(آئی این پی )پشاور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے افسر نے بندوق سے فائرنگ کرکے بچوں کے سامنے باپ کو قتل کردیا۔تفصیل کے مطابق کسٹم ہائوس پشاور کے سامنے فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔۔ ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کے مطابق ملزم عرفان اللہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو میں بطور ایڈیشنل کمشنر تعینات ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے۔