اسلام آباد ( آن لائن ) نئے مالی سال 2026-27 کے آغاز کے ساتھ ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلوں کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے 2، گریڈ 21 کے 5 جبکہ گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے مجموعی طور پر 47 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد نئے مالی سال کے ریونیو اہداف کے حصول، انتظامی امور کو مؤثر بنانے اور مختلف شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانا ہے