پی ٹی آئی نے خود کو ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ثابت کر دیا:عظمی بخاری

 ریاست کو کمزور مت سمجھیں، ہمیں جتھوں اور بلوائیوں کا علاج کرنا آتا ہے:وزیراطلاعات
  لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے کہا  ہے  ریاست کیخلاف الجہاد کے نعرے لگا کر پی ٹی آئی نے خود کو ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ثابت کر دیا۔اپنے ایک بیان یمں انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا  ریاست کو کمزور مت سمجھیں، ہمیں جتھوں اور بلوائیوں کا علاج کرنا آتا ہے۔عظمی بخاری کا کہنا   تھا  کہ ٹی ٹی پی کے سیاسی ونگ نے جہادی اسکواڈ بھی قائم کر دیا ہے، فتنہ پارٹی نے جہادی اسکواڈ کو مسلح کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہادی اسکواڈ اسلحے، شیلنگ، غلیلیں، کانچ، ربڑ کی گولیوں سے لیس ہو گا۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ فیڈریشن کے خلاف ایک وزیرِ اعلی کو مہرے کی طرح استعمال کر رہا ہے، فتنہ پارٹی کے 90 فیصد لوگ 24 نومبر کے احتجاج کے مخالف ہیں۔