آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا: حذیفہ رحمان

آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا: حذیفہ رحمان

ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق وفاقی بجٹ 2 جون 2025 کو پیش کیا جائے گا۔

 حکومت کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ اس بجٹ میں عوام کے لیے بڑا ریلیف متوقع ہے، اور کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔وزیر مملکت برائے قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کے مارے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، نہ کہ ان پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا۔"

دفاعی بجٹ پر وضاحت:
دفاعی اخراجات سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ کسی بھی جنگ یا دفاعی مد میں نیا مخصوص ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے، اور حکومت ان کی ضروریات سے آگاہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دفاعی بجٹ سے متعلق غیر ضروری مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔ “فوج کو وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،” انہوں نے کہا۔

اہم نکات:
بجٹ 2 جون 2025 کو پیش کیا جائے گا
نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا
مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیا جائے گا
دفاعی مد میں مخصوص ٹیکس کی کوئی تجویز شامل نہیں