ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 800 روپے سستا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی سے 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونا 686 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے پر پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ایک تولہ چاندی 3475 روپے پر برقرار ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں 9 ڈالر کی کمی کے ساتھ سونے کی قیمت 3022 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔