نائجر: مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق

نائجر: مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق

نائجر کے دیہی علاقے کوکورو میں دہشت گردوں نے ایک مسجد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 وزارت داخلہ کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب مقامی لوگ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے اور دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر کر اس پر حملہ کیا۔ اس دوران حملہ آوروں نے مسجد کے ساتھ ساتھ مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ نائجر کی حکومت نے حملے میں جانی نقصان کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور حکام نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ حملے کے فوری بعد حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں مزید تعینات کر دیا ہے تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے اور مزید نقصان سے بچا جا سکے۔یہ حملہ ایک بار پھر نائجر میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا غماز ہے، جس سے علاقے میں موجود سیکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔