منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

ویب ڈیسک: سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

سرگودھا میں منشیات فروشوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، تھانہ لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپا مارا تھا، جہاں فائرنگ کے دوران کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہوگئے۔فائرنگ میں سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان فرار ہوگئے ہیں، اور پولیس ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔