برگن سٹاخ( آن لائن )سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن سٹاخ میں ایران اور امریکہ کے درمیان مجوزہ مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے قطری وزیرِ اعظم سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور آئندہ مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق ثالثی کے مراحل مکمل ہونے کے بعد امریکہ، ایران، پاکستان اور قطر کے وفود کے درمیان باضابطہ بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔یہ سفارتی پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوئٹزرلینڈ میں خطے کے اہم فریقین کی موجودگی میں اعلیٰ سطحی مذاکراتی ماحول تشکیل پا رہا ہے، جس میں پاکستان اور قطر کلیدی ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں۔