سفارتی کردار کا اعتراف ہمیں پاکستان سے محبت ہے جے ڈی وینس

پاکستان اور بھارت میں میرے زندگی کے دو انتہائی اہم ترین لوگ ہیں، بھارت سے میری اہلیہ اور پاکستان سے فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں‘میں نے جتنی بات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی ہے شاید ہی کسی اور سے کی ہو
برگن سٹاک: ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف کیا ہے۔صحافی کے سوال پر امریکی صدر نے پرجوش جواب دیتے ہوئے کہا، ’We Love Pakistan, Thank You‘امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے محبت ہے اور آپ نے جو کچھ کیا، اس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی، جس میں امریکا ایران مذاکرات، علاقائی امن اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشرق وسطیٰ میں قیام امن اولین ترجیح، پاکستان کے کردار کو دنیا نے سراہا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کو امریکا کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔اپنے خطاب میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایران سے بھی مثبت کردار کا خواہاں ہے اور مستقبل کے لیے بہترین فیصلے کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں، جنہوں نے امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔دریں اثناء جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستان اور بھارت میں میرے زندگی کے دو انتہائی اہم ترین لوگ ہیں، بھارت سے میری اہلیہ ہیں اور پاکستان سے فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں اور گزشتہ 3 ماہ کے دوران میں نے جتنی بات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی ہے شاید ہی کسی اور سے کی ہو۔