کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان میں 3 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں، والدہ اور بچے صحتمند ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق والدہ اور بچوں کو خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔کوئٹہ کے رہائشی جوڑے کے پہلے سے تین بچے تھے، اب 5 کی ولادت کے بعد ان کے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔