لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے شام کے بھٹیاں میں گھر کے اندر موٹر کا کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، تاہم مذکورہ شخص پہلے ہی دم توڑ چکا تھاجاں بحق ہونے والے کی شناخت 48 سالہ صابر ولد نور کے نام سے ہوئی ہیریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گھر میں موٹر کے کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا۔