منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی، طلبا ء کیلئے گلوبل سکالرشپ کا موثر میکنزم تیار کیا جائے:وزیر تعلیم پنجاب راناسکندر حیات
لاہور(آئی این پی ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت دانش سکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دانش سکول منصوبے سے متعلق اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے میٹرک امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی دانش سکولز کی دو طالبات کو بھی خصوصی طور پر شریک کیا اور مشاورتی امور میں ان کی آرا حاصل کیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دانش سکولوں میں بلوچستان کے بچوں کے لئے کوٹہ بڑھایا جائے گا، جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بنگلہ دیش کے طلبا کیلئے بھی خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بنگلہ دیش سے طلبا آئندہ سال دانش سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں گے۔