پی ایم ڈی سی طلبا ء کے معاملے کا قانون اور ریگولیشنز کے مطابق جائزہ لے‘ آئینی عدالت صرف قانون اور ریگولیشنز کو دیکھے گی:ریمارکس
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے پی ایم ڈی سی اجازت کے بغیر میڈیکل طلباء کے داخلے کے مقدمے میں طلبا کا معاملہ پی ایم ڈی سی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے پی ایم ڈی سی طلبا کے معاملے کو قانون اور ریگولیشنز کے مطابق جائزہ لے۔ جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ عدالت صرف قانون اور ریگولیشنز کو دیکھے گی۔ڈائریکشن دے دیتے ہیں طلبا کالجز کے خلاف ہرجانہ دائر کریں۔کہ60 فیصد سے کم نمبرز والے طلبا کو کیسے میڈیکل میں داخلے ملے؟۔عدالت کو قانون میں نرمی کا اختیار نہیں ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی وکیل طلبا نے کہاکہ کالجز نے طلبا کو حکم امتناع کی بنیاد پر داخلے دئیے ۔