ہربنس پورہ میں عدالت جاتے ہوئے سینئرصحافی کا16سالہ بیٹا قتل

سعد دسویں کلاس کا طالبعلم تھا‘دسمبر میں اکیڈمی میں  طلباء کی لڑائی کے دوران ایک بچہ جاں بحق ہو گیا تھا‘اس کیس میںسعد سمیت10بچے نامزد تھے
بیٹے کیساتھ عدالت جا رہا تھا‘موٹرسائیکل سوار تین ملزموں نے قریب آکر سعد کوگولیاں ماردیں‘ملزم عدالت میں بھی دھمکیاں دیتے تھے:سینئر صحافی  اقبال ندیم
لاہور(جابر وقاص)لاہور میں شوٹر دسویں کلاس کے طالبعلم کی جان لے گئے ،ہربنس پورہ کے علاقے میں سینئر صحافی کے 16 سالہ  بیٹے سعد کو قتل کے مقدمے میں  عدالت پیشی پر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا‘سینئر صحافی  اقبال ندیم  کا کہنا ہے  دسمبر میں میرے بیٹے کی اکیڈمی میں ایک بچہ لڑکوں کی لڑائی میں جاں بحق ہوا تھا جس پر دس بچوں کو نامزد کیا گیا تھا جس میں سے میرے بچے سمیت کچھ لڑکوں کو ضمانت مل چکی تھی ‘انہوں نے بتایا  ملزم پہلے بھی عدالت کے اندر جج  کے سامنے  ہمیں دھمکیاں چکے تھے ‘صبح ہم باپ بیٹا گھر سے نکلے تو بائیک سوار  ملزموں نے قریب آکر تین گولیاں ماریں ‘اقبال ندیم نے حکومت سے اپیل  کی ہے ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے ‘ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزموں کی  تلاش شروع کر دی ہے ‘واقعے کی اطلاع ملتے ہی صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پولیس حکام اور متعلقہ عملے سے ملاقات کر کے واقعے کی فوری اور مؤثر تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔