پنجاب بھر میں فارنرز کی سکیورٹی کیلئے سرچ آپریشنز جاری

اہم تنصیبات اور رہائش گاہوں کے گرد مشکوک افراد کی جانچ پڑتال
ایس پی یو دہشتگردوں کا محاسبہ کرنے کیلئے اقدامات میں مصروف ہے
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب بھر میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ ایس پی یو کی جانب سے فارنرز کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ ڈی آئی جی منتظر مہدی کی ہدایت پر ایس پی یو پنجاب پولیس نے پنجاب بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے۔ سرچ آپریشنز کے دوران اہلکاروں نے فارنرز کی رہائش گاہوں اور اہم تنصیبات کے گرد نگرانی کی اور مشکوک افراد کی جانچ پڑتال کی۔ ڈی آئی جی ایس پی یو منتظر مہدی کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد غیر ملکی شہریوں کی رہائش گاہوں اور اہم تنصیبات کے گرد امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز کے ذریعے غیر ملکیوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے۔ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کے لیے سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔ ایس پی یو پنجاب پولیس ہر ممکن اقدامات کے ذریعے فارنرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہے۔