جرمنی نے نیا فری لانس ویزامتعارف کرادیا

بھارت، پاکستان اور دیگر غیر یورپی ممالک کے شہری بھی   ویزے کے اہل ہو سکتے ہیں 
برلن  (آئی این پی )جرمنی نے نیا فری لانس ویزا متعارف کرادیا,یہ ویزا خاص طور پر ان افراد  کیلئے ہے جو یورپی یونین کے رکن نہیں یعنی بھارتی، پاکستانی اور دیگر غیر یورپی ممالک کے شہری بھی اس کے اہل ہو سکتے ہیں۔ابتدائی طور پر یہ ویزا ایک سال کے لیے دیا جاتا ہے، اگر درخواست گزار مقررہ شرائط اور قوانین پر پورا اترتے رہیں تو ویزے کی مدت3 سال تک بڑھائی بھی جا سکتی ہے،مسلسل 5 سال جرمنی میں رہائش کے بعد زبان پر عبور اور مالی طور پر مستحکم ہونے کا ثبوت ظاہر کرنے پرمستقل رہائش کے لیے بھی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔