26 ویں ترمیم کے بعدعدالتی ڈھانچہ تباہ ہوچکا : سلمان اکرم راجہ

قانون کے مطابق ریفرنس نہیں بنتا، ڈیل یا موقف سے پیچھے ہٹنا حقائق کے منافی ہے 
  لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے  26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے عدالت جاتے ہیں تو پتہ ہوتا ہے انصاف نہیں ملے گا۔  سلمان اکرم راجہ نے اعجاز شفیع، فرخ جاوید مون، معین ریاض، عمر ڈار ، اقبال خٹک ، شوکت بسرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جیل میں عمران خان  نے اسمبلی ممبران کیلئے تعریف کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا احتجاج جو آئینی حق ہے وہ بخوبی سرانجام دیا، چھبیس ممبران کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا عمل غیر آئینی تھا، ممبران اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے ممبران نے جھوٹ کو آئینہ دیکھایا تو سو سے زائد ممبران کو قوم کی نمائندگی سے محروم کیا گیا اور فارم سینتالیس کا استعمال کیا گیا، تمام ممبران پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں کچھ لوگوں کا ریفرنس ڈراپ ہوا تو ہرزہ سرائی کی گئی کہ ڈیل کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ریفرنس نہیں بنتا، ڈیل یا موقف سے پیچھے ہٹنا حقائق کے منافی ہے