آزاد کشمیر میں پولیس کی مطالبات کے حق میں ہڑتال

اہلکاروں نے   تھانوں،  اور دیگر اہم مقامات پر ڈیوٹی دینے سے انکار  کردیا
مظفر آباد(آئی این پی )آزاد کشمیر بھر میں پولیس اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں مکمل ہڑتال کر دی  ۔ پولیس نے تھانوں، چوکسی مراکز اور دیگر اہم مقامات پر ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا، جس کے باعث سکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار اپنے الائونسز میں اضافے سمیت دیگر مالی و انتظامی مطالبات پر مشتمل 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔