مسافروں کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے
کوئٹہ(آئی این پی ) بلوچستان میں محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو موثر اقدام قرار دیا۔حنیف عباسی نے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے مسافروں کیلئے محفوظ، پر اعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے