کراچی: غربت سے پریشان نوجوان نے خودکشی کر لی

کراچی: غربت سے پریشان نوجوان نے خودکشی کر لی

کراچی میں ایک 27 سالہ نوجوان نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔

 پولیس کے مطابق، یہ واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن کے مدینہ کالونی سونا چاندی لان کے قریب پیش آیا، جہاں نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔متوفی کی شناخت دیان ولد اطہر کے نام سے ہوئی، جو اپنے نانا نانی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ پولیس کے مطابق، جب نوجوان کی نانی کسی کام سے باہر گئیں، تو اس نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمٰن نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ غربت کی وجہ سے ہوا، تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ دیگر پہلوؤں کو بھی جانچا جا سکے۔