پی ایچ اے ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے کے چار سو ملازمین کو مستقل کرنے کی درخواست پر وکلا کو حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے سماعت کی،عمران احمد،محمد ادریس وغیرہ نے درخواست دائر کی ہے،دائر درخواست میں مو?قف اختیار کیا گیا تھا کہ پندرہ سال سے سے زیادہ عرصہ سے درجہ چہارم میں فرائص سر انجام دے رہے ہیں،لیبر کورٹ نے 2022/23 میں مستقل کرنے کا حکم دیا،ٹربیونل میں پی ایچ اے میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔