ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا:پرویزخٹک

    پشاور (آئی این پی )سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے وضاحت کی ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی،ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیارپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے  پرویز خٹک نے مزید کہا  آج آزاد حیثیت سے جلسہ کرنے جارہا ہوں،جے یو آئی ایف میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے