پی ٹی آئی رہنما عمر ڈارگرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار کو گرفتار کرلیا گیا۔ سیالکوٹ پیرس روڈ پر احتجاج کو لیڈ کرنے والے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار کوگرفتارکرلیا گیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات میں سزائوں پر احتجاج کیا جارہا تھا،احتجاج کے دوران متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔