اسرائیل شام کے خلاف مسلسل جارحیت سے باز آجائے: ایران

اسرائیل شام کے خلاف مسلسل جارحیت سے باز آجائے: ایران

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو شام کے خلاف مسلسل جارحیت فوری طور پر بند کرنی چاہیے۔

ایراوانی نے اجلاس میں مزید کہا کہ اسرائیل کی کارروائیوں کی وجہ سے شام میں شہریوں کی جانوں اور قیمتی املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، اور یہ شام کی خودمختاری اور ڈیموگرافک توازن کو متاثر کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔انہوں نے خطے میں داعش اور القاعدہ کی سرگرمیوں کو بھی خطے میں عدم استحکام پھیلانے والا عنصر قرار دیا اور عالمی برادری سے فوری توجہ کا مطالبہ کیا۔