لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری، ڈاکوئو ںکی جگہ جگہ لوٹ ماڑ
لاہور (کرائم رپورٹر) - شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو مالی اور جانی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں حمزہ سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں گلزار سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں ایوب سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، سول لائنز میں جبار سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، نشتر کالونی میں ناصر سے 1 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔اس کے علاوہ ستوکتلہ اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ، مستی گیٹ اور فیصل ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مال و اسباب کی حفاظت کے لیے محتاط رہیں اور کسی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں دیں۔