گواہوں کی عدالے حاضری یقینی بنانے کا حکم

 منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ کے ملزموں کو بھی سزائیں دلوائی جائیں، شہزادہ سلطان کی چالان بروقت جمع کرانے کی ہدایت 
لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے آئی جی مانیٹرنگ عاصم افتخار، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید، عمران حیدر تھیم، ڈپٹی ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب اور صوبے بھر کے ڈی پی اوز و ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹ کی میٹنگ میں زیر بحث آنے والے 10 نکاتی ایجنڈے، زیر التواء￿  چالان، پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹ اور زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے ہر ضلع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت دی کہ سمن و وارنٹ کی تعمیل، گواہان کی عدالت میں حاضری اور گواہی کا ریکارڈ یقینی بنایا جائے۔ منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور دیگر قوانین کے کیسز میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانی جائیں اور زیر التوا مقدمات کے بروقت چالان عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔