لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق اگست کے مہینے میں اب تک 135 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 72 مقدمات درج کیے گئے۔ رواں سال مجموعی طور پر 2,150 ملزمان گرفتار اور 1,221 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔پولیس نے کہا کہ کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹیننٹ رجسٹریشن مالک مکان اور کرایہ دار دونوں کی ذمہ داری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرایہ داروں کے کوائف فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کروائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت میں لائے جا سکیں۔