اسلام آباد(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے 23 سے 27 اگست کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست سے مون سون ہوائیں شدت سے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی یہ مون سون ہوائیں بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے داخل ہوں گی۔بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 23 سے27 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا میں بارشوں کا امکان ہے۔23 سے 27 اگست تک خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں تیز بارش کا امکان ہے۔23 سے 26 اگست کے دوران پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور باجوڑ میں بارشیں متوقع ہیں۔