ملک میں 18سے20دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ملک میں 18سے20دسمبر کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایا کہ موجودہ وقت میں زیادہ تر ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ 18سے 20دسمبر 2025ء کے دوران مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے جس سے ملک میں اچھی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک طویل المدت پیشگوئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں تبدیلی آ سکتی ہے۔