اللہ کے پاس دیر ہے، اندھیر نہیں: اسد قیصر

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اللہ کے پاس دیر ہے، اندھیر نہیں، آج سپریم کورٹ نے 8 کیسز میں بانی کو ضمانت دے کر واضح کر دیا کہ یہ تمام کیسز ناجائز ہیں۔رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تمام کیسز بوگس اور سیاسی بنیادوں پر قائم ہیں، میں چیف جسٹس صاحب اور سپریم کورٹ کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے۔