کراچی (آن لائن)کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے گرد و نواح کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آگ لگ گئی تھی، جس پر چند گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد قابو پالیا گیا، گودام میں لگی آگ بجھاانے میں 10 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا، پٹاخوں کے گوادم میں دھماکے اور آگ لگنے کے بعد سیاہ دھواں پھیل گیا تھا۔