اسلام آباد یونائیٹڈ وفد کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا دورہ

اسلام آباد یونائیٹڈ وفد کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا دورہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل وفد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی آپریشنز کا جائزہ لیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔  
وفد کو سیکیورٹی اقدامات اور شہر میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، اور انہیں انڈور فائرنگ رینج میں عملی مشقوں کا تجربہ بھی کروایا گیا۔  اس دورے سے یقین دہانی ہوئی کہ سخت اور منظم سیکیورٹی انتظامات کے سبب کھلاڑی خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔  دورے کے اختتام پر، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے درمیان سوینئرز کا تبادلہ ہوا۔