پاکستان کی پہلی ایریئل سرویلنس کمپنی قائم

 لاہور (آئی این پی )پنجاب میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ڈرون سرویلنس کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے پاکستان کی پہلی ایریئل سرویلنس کمپنی قائم کر دی، ہاک آئی پروجیکٹ کے تحت ادارہ ماحولیات اب ڈرونز سرویلنس کرے گا۔تھرمل ایمیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز نے فیلڈ میں کام شروع کر دیا، جی آئی ایس ونگ ان ڈرونز کو آپریٹ کرے گا اور ریئل ٹائم امیجنگ سے مانیٹرنگ کی جائے گی