45 لاکھ کا بینک فراڈ، اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے 45 لاکھ کے بینکنگ فراڈ میں ملوث روپوش اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو دھوکہ دیتے ہوئے 45 لاکھ روپے کی رقم کا جعلی پے آرڈر تیار کیا اور بعد ازاں چالاکی سے اس رقم کو اپنے ذاتی بینک اکائونٹ میں منتقل و جمع کرا لیا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم مقدمے کے درج ہونے کے بعد سے روپوش تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سراغ لگا کر حراست میں لیا گیا۔