جعلی چیکوں کے ذریعے فراڈ کرنے والے 2 اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نیجعلی چیکوں کے ذریعے فراڈ کرنے والے 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے دوران سرچ آپریشن اشتہاری ملزمان عبدالقادر اور عقیل کو ہسپتال سے گرفتار کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گزشتہ 3 ماہ سے روپوش تھے، شناخت دریافت کرنے پر پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش بھی کی ،ملزمان کاروبار کا لالچ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے رقم بٹورتے اور اس کے عوض جعلی چیک دے کر روپوش ہو جاتے تھے۔