پہلے مرحلیمیں 45 سے زائد ڈاکو ہتھیار ڈالنے کو تیار

کچے کے خطرناک ڈاکو بھی شامل ، کچھ کیسر کی قیمت بھی مقرر تھی، ذرائع
حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کے بچوں، اہل خانہ کیلئے روزگار کا انتظام کریگی
کراچی (خصوصی رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری کے سندھ کے کچے ایریا میں قیام امن سے متعلق اجلاس کے ثمرات، جرائم میں ملوث درجنوں مبینہ ملزم،ڈاکو سرنڈر کرنیکو تیار۔ ذرائع کے مطابق مبینہ ڈاکو ہتھیار ڈالنے اور مجرمانہ سرگرمیوں سیکنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔ سندھ کابینہ نیرواں ماہ ہی مجرمانہ سرگرمیاں ترک کرنے والے ڈاکوؤں کیلییپالیسی کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاڑکانہ ڈویڑن کیکچے ایریا کیمبینہ ڈاکو سرنڈر کو تیار ہوئیہیں، جن میں خطرناک ڈاکو بھی شامل ہیں۔ ہتھیار ڈالنے والیڈاکوؤں میں سے کچھ کیسرکی قیمت بھی مقرر تھی۔ غیر مسلح ہونیوالیمبینہ ڈاکوؤں کیساتھ قانون کیمطابق نمٹا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلیمیں 45 سے زائد ڈاکو ہتھیار ڈالنے کو تیار ہیں۔ حکومت ہتھیار ڈالنے والیڈاکوؤں کیبچوں، اہل خانہ کیلییباعزت روزگار کا انتظام کریگی۔ سرنڈر کرنیوالیمبینہ ڈاکوؤں کیاہل خانہ کو آسان قرضے، کاروبار،آمدن کے ذرائع دئییجائیں گے۔ پالیسی کیمطابق سندھ حکومت کچے ایریا میں صحت ،تعلیم،بنیادی انفرااسٹرکچر کیلییترجیحی کام کریگی۔